پاکستان اور چین میں 70 برس سے گہرے اور مضبوط روابط ہیں، ڈاکٹر سلیم مظہر

February 03, 2023

لاہور(خبرنگار) سابق وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم مظہر نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان 70برس سے گہرے اورمضبوط روابط ہیں جس کی تشہیر کے لئے نوجوان طلباء کو بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے۔ وہ پنجاب یونیورسٹی ریجنل انٹیگریشن سنٹرکے زیر اہتمام پاکستان میں عوامی جمہوریہ چین کے سفارت خانہ اور پاکستان ریسرچ سنٹر کے اشتراک سے ’چین کے گورننس سسٹم اور ڈویلپمنٹ ماڈل‘ پرالرازی ہال میں ورکشاپ سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر ارم خالد، پروفیسر ڈاکٹر محبوب حسین، کرنل (ر)خالد تیمور اکرم، ڈاکٹر فوزیہ ہادی علی، طلباء نے شرکت کی۔