گوانتانامو بے سے رہائی ’دوبارہ جنم‘ ہے: ماجد خان

February 03, 2023

گوانتا نامو بے جیل سے رہا ہونے والے پاکستانی شہری ماجد خان—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

گوانتانامو بے جیل سے رہائی پانے والے پاکستانی قیدی ماجد خان نے اپنی رہائی کو ’دوبارہ جنم‘ قرار دیا ہے۔

ماجد خان کا کہنا ہے کہ مجھے زندگی کا دوسرا موقع ملا ہے اور میں اس سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے کا ارادہ رکھتا ہوں۔

واضح رہے کہ پاکستانی شہری ماجد خان کو کیوبا کے مشرقی ساحل پر واقع امریکا کے زیرِ انتظام گوانتانامو بے جیل سے رہا کر دیا گیا۔

امریکی حکام کے مطابق ماجد خان کو رہائی کے بعد گوانتاناموبے کے قریب واقع بیلز منتقل کیا گیا ہے۔

ماجد خان کو القاعدہ کے لیے کام کرنے پر سی آئی اے نے مارچ 2003ء میں گرفتار کیا تھا۔

گوانتانامو بے جیل سے رہائی پانے والے ماجد خان کو 10 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی جو پوری ہو چکی ہے۔