جلد بازی، والدین نے ننھے بچے کو اسرائیلی ایئرپورٹ پر چھوڑ دیا

February 03, 2023

فائل فوٹو

جہاز میں سوار ہونے کی جلدی میں والدین نے اپنے ننھے بچے کو اسرائیل کے ایئرپورٹ پر ہی چھوڑ دیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق والدین اپنے بچے کو بیبی اسٹرولر میں ہی چھوڑ کر پاسپورٹ کنٹرول ڈیسک کی جانب بڑھ گئے۔

رپورٹس کے مطابق بچے کے لیے علیحدہ ٹکٹ خریدنے کا کہے جانے پر والدین نے جان بوجھ کر اور تلخ کلامی کے بعد ایئرپورٹ پر اپنے بچے کو چھوڑا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق فیملی برسلز جارہی تھی جب ان سے ایئر پورٹ پر بچے کے لیے الگ ٹکٹ خریدنے کا کہا گیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق پولیس اہلکاروں کے پہنچنے پر معاملہ ختم کرادیا گیا۔