قومی اسمبلی کی 31 نشستوں پر ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری ہوگیا

February 03, 2023

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے قومی اسمبلی کی مزید 31 نشستوں پر ضمنی انتخاب کےلیے شیڈول جاری کردیا ہے۔

ای سی پی کے اعلامیے کے مطابق قومی اسمبلی کی 31 نشستوں پر ضمنی الیکشن 19 مارچ کو ہوگا۔

اعلامیے کے مطابق کاغذات نامزدگی 10 سے 14 فروری تک جمع کرائے جاسکیں گے جبکہ نامزدگی کی جانچ پڑتال 18 فروری تک ہوگی۔

ای سی پی اعلامیے کے مطابق کاغذات نامزدگی پر اپیلیں 22 فروری تک جمع کرائی جائیں گی جبکہ الیکشن ٹریبونلز 27 فروری تک اپیلوں پر فیصلے کریں گے۔

اعلامیے کے مطابق کاغذات نامزدگی یکم مارچ تک واپس لیے جاسکیں گے اور امیدواروں کو انتخابی نشان 2 مارچ کو الاٹ کیےجائیں گے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 5، 6 اور 7 لوئر دیر، این اے 8 مالاکنڈ، این اے 9 بونیر اور این اے 16 ایبٹ آباد میں ضمنی الیکشن ہوں گے۔

ای سی پی اعلامیے کے مطابق این اے19 صوابی، 20 مردان، 28 اور 30 پشاور میں ضمنی الیکشن ہوگا۔

اعلامیے کے مطابق این اے 34 کرک، 40 باجوڑ، 42 مہمند، 44 خیبر اور این اے61 راولپنڈی میں ضمنی الیکشن ہوگا۔

الیکشن کمیشن کے اعلامیے میں کہا گیا کہ این اے 70 گجرات، 87 حافظ آباد، 93 خوشاب، 96 میانوالی، 107 اور 109 فیصل آباد میں ضمنی الیکشن ہوگا۔

ای سی پی اعلامیے کے مطابق این اے 135 لاہور، 150 اور 152 خانیوال، 158 ملتان، 164 اور 165 وہاڑی میں ضمنی الیکشن ہوگا۔