کورونا پابندیاں ختم، ہانگ کانگ اور مکاؤ کیلیے چینی سرحدیں اگلے ہفتے سے کھلیں گی

February 03, 2023

تین سال کی سخت کورونا پابندیوں کے بعد چین اگلے ہفتے سے ہانگ کانگ اور مکاؤ کیلئے اپنی سرحدیں مکمل طور پر دوبارہ کھول دے گا۔

ہانگ کانگ اور مکاؤ کیلئے معمول کے سفر کی بحالی سے دونوں شہروں کی تباہ حال معیشتوں کو کافی مدد ملے گی۔

مکاؤ اور ہانگ کانگ کے حکام کے مطابق 6 فروری سے ہانگ کانگ یا مکاؤ سے چین میں داخل ہونے والے مسافروں کو منفی کوویڈ ٹیسٹ کا ثبوت فراہم کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

جبکہ مسافروں کی محدود تعداد کی پابندی بھی ختم کردی جائےگی۔

گزشتہ روز ہانگ کانگ نےسیاحوں، تاجروں اور سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کیلئے 5 لاکھ مفت پروازیں شروع کرنے کا اعلانبھیکیاتھا۔