امریکی سیکریٹری خارجہ انٹونی بلنکن نے دورۂ چین ملتوی کردیا

February 03, 2023

امریکی سیکریٹری خارجہ انٹونی بلنکن نے چین کا دورہ ملتوی کر دیا ہے۔

امریکا میں چین کے مبینہ جاسوس غبارے کی پرواز کے بعد یہ دورہ ملتوی کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق سیکریٹری خارجہ نہیں چاہتے تھے کہ چینی حکام سے ملاقات میں صرف جاسوس غبارے کی پرواز کے متعلق بات ہو لہٰذا انہوں نے دورۂ چین ملتوی کر دیا۔

یا د رہے امریکی حکام نے بتایا تھا کہ پینٹاگون ایک مشتبہ چینی جاسوس غبارے کا سراغ لگا رہا ہے جو امریکا کے اوپر پرواز کر رہا ہے۔