پی ایس ایل آٹھواں ایڈیشن نمائشی میچ کی تیاریاں مکمل

February 04, 2023

کوئٹہ (نیوزڈیسک)پی ایس ایل آٹھویں ایڈیشن کے نمائشی میچ کی تیاریاں مکمل کرلیں گئیں ہیں ۔ 13 فروری سے ہونے والے پی ایس ایل 8 سے قبل کوئٹہ کے بگٹی اسٹیڈیم میں لیگ کی دو معروف ٹیموں گلیڈی ایٹر اور پشاور زلمی کے درمیان اتوار کو نمائشی میچ کھیلا جائیگا۔قومی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز عمر اکمل، عثمان قادر، محمد حارث اور اسامہ میر سمیت دیگر کھلاڑی کوئٹہ پہنچ گئے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑی جمعہ کی شب شاہین شاہ آفریدی کی شاہد آفریدی کی صاحبزادی سے نکاح کی تقریب میں شرکت کے بعد کوئٹہ پہنچیں گے جس میں کپتان بابراعظم بھی شامل ہیں۔ پاکستان کرکٹ کے بڑے نام شاہد آفریدی بھی اس میچ میں ایکشن میں دیکھائی دیں گے۔