عراق، 2700 قبل مسیح پرانا ریستوران اور 5 ہزار سال پرانا فریج دریافت

February 04, 2023

عراق (مانیٹرنگ ڈیسک)عراق کے ماہرین آثار قدیمہ نے 2700 قبل مسیح پرانا ریستوران اور 5 ہزار سال پرانا فریج دریافت کیا ہے۔ سی این این نیوز چینل کے مطابق ماہرین نے تاریخی ریستوران لجش شہر میں تاریخی کھدائی کرکے دریافت کیا ہے۔ یہ مابین النھرین علاقے میں پرانی سومری سلطنت کے شہروں میں سے ایک ہے۔دریافت کردہ ریستوران کئی حصوں پر مشتمل ہے۔ اس کا ایک حصہ کھلی ہوا میں کھانا کھانے کے لیے رکھا گیا تھا۔ اس کے تحت ایک کمرہ ہے جس میں کرسیاں رکھی ہوئی ہیں۔ ایک تندور ہے۔ بچا ہوا پرانا کھانا بھی رکھا ہوا ہے اس کے تحت ایک فریج ہے جو پانچ ہزار برس پرانا ہے۔ ریستوران میں ایک ایسی جگہ دریافت ہوئی ہے جس کی شکل تندور جیسی ہے۔ یہ دراصل قدیم دور کا فریج ہے۔