بنگلہ دیشی حکومت کا 191 نیوز ویب سائٹس بلاک کرنے کا حکم

February 04, 2023

ڈھاکہ(آئی این پی)بنگلہ دیش کی حکومت نے ریاست مخالف خبریں شائع کرنے کے الزام میں 191نیوز ویب سائٹس بلاک کرنے کا حکم دے دیا ،میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلہ دیش کی حکومت نے ریاست مخالف خبریں شائع کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے191ویب سائٹس بند کرنے کا حکم دے دیا ہے جس سے بنگلہ دیش میں میڈیا کی آزادی کے حوالے سے خدشات پیدا ہوگئے ہیں، اس حوالے سے بنگلہ دیشی وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ ٹیلی کام ریگولیٹر کو ہدایت جاری کردی گئی ہے کہ وہ انٹیلی جنس ایجنسیوں کی رپورٹس کے مطابق مذکورہ ویب سائٹس کے ڈومینز بند کر دیں۔