ہانگ کانگ کا سیاحوں کو 5 لاکھ مفت ہوائی ٹکٹ دینے کااعلان

February 04, 2023

ہانگ کانگ (شِنہوا) ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے نے سیاحوں، کاروباری مسافروں اور سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کی ایک مہم شروع کی ہے جس میں متعدد مراعات کا اعلان کیا گیا ہے۔ہانگ کانگ کے چیف ایگزیکٹو جان لی نے "ہیلو ہانگ کانگ" مہم کی افتتاحی تقریب میں اعلان کیا کہ ہانگ کانگ بین الاقوامی سیاحوں کو 5 لاکھ مفت ہوائی ٹکٹ دے گا۔انہوں نے کہا کہ ہانگ کانگ کے مہمان اپنے تجربے کو مزید شاندار اور یادگار بنانے کے لئے خصوصی پیشکشوں ، واچرز اور دیگر ترغیبات سے بھی فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔