آٹا، گندم اسمگلنگ کی کوشش ناکام

February 04, 2023

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار ) پوٹھوہار ڈویژن پولیس اور محکمہ فوڈ کی مشترکہ کاروائیوں میں آٹے سے لدی 6 گاڑیاں سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی ، 924تھیلے آٹا اور 620 تھیلے گندم برآمد کر لیا گیا۔نصیرآباد پولیس نے ڈرائیور ہدایت اللہ سے 230 تھیلے آٹا، سراج سے 200 تھیلے آٹا اور نعمان سے 220تھیلے آٹا برآمد کیا،صدرواہ پولیس نے ڈرائیور سیف الرحمان سے 620تھیلے گندم، ڈرائیور امجد سے 60تھیلے آٹا اور ڈرائیور پہلوان خان سے 214تھیلے آٹا برآمد کیا۔