مدنی پارک، اسپیشل بچوں کے کارنر کی بحالی، تعمیر و مرمت کا فیصلہ

February 04, 2023

ملتان (سٹاف رپورٹر) پی ایچ اے ملتان نے مدنی پارک میں سپیشل بچوں کے موجودکارنر کی بحالی و تعمیر و مرمت کا فیصلہ کر لیا ہے۔اس سلسلے میں احکامات جاری کر دیئے ہیں۔بچوں کے لیئے بہترین جھولوں کی تنصیب یقینی بنائیں گے۔مدنی پارک کو مکمل بحال کرنے کے لیئے پُر عزم ہیں۔فلائی اوور کی تعمیر کے بعد پارک سے ملبہ اُٹھوایا جا چکا ہے۔گزیبوز اور ٹریک کی تعمیر کر لی گئی ہے۔ان خیالات کا اظہار ڈی جی پی ایچ اے ملتان آصف رؤف خان نے مدنی پارک کے دورہ کے موقع پر کیا۔اُنھوں نے سپیشل بچوں کے کارنر کا معائنہ کیا اور ہنگامی اقدامات کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔اس موقع پر ڈائریکٹر مارکیٹنگ حافظ اُسامہ،ڈائریکٹر ہارٹیکلچر سعد قریشی،ڈپٹی ڈائریکٹر حافظ نعیم عباس،ڈپٹی ڈائریکٹر انجنیئرنگ شاہد کامران،ڈپٹی ڈائریکٹر انجنیئرنگ خالد ظفر اور ایڈمنسٹریٹر پارکس ناصر ستار بھی موجود تھے۔اُنھوں نے مزید کہا کہ پارک کو جدید خطوط پر استوار کریں گے۔پارک میں ٹریک اور گزیبوز مکمل کر لیئے گئے ہیں۔