پیف انتظامیہ اور پارٹنر اسکولوں کے مالکان میں نئے یونیفائیڈ معاہدہ شراکت داری پر دستخط

February 04, 2023

ملتان (سٹاف رپورٹر)پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی انتظامیہ اور پیف پارٹنرسکولوں کے مالکان کے درمیان صدردفتر لاہور، ریجنل آفس ملتان اور راولپنڈی میں نئے یونیفائیڈ معاہدہ شراکت داری پر دستخط کا سلسلہ جاری ہے ترجمان کاکہنا ہے کہ فاؤنڈیشن اسسٹڈ سکول پروگرام، ایجوکیشن واؤچر سکیم اور نیو سکول پروگرام سے منسلک 13سو سے زائدپیف پارٹنر سکولوں کے مالکان سے یونیفائیڈ معاہدہ شراکت داری پر دستخط کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے، جلد پیف کے تمام 7ہزار سے زائد پارٹنر سکولوں کے مالکان سے نئے یونیفائیڈ معاہدہ شراکت داری پر دستخط کا عمل مکمل کر لیا جائے گا۔