فیصل آ باد کے قریب آزاد کشمیر کے ایم ایل اے عاصم شریف بٹ کی کارکو حادثہ، معجزانہ طور پر محفوظ رہے

February 04, 2023

ملتان ( سٹاف رپورٹر) ملتان سے تعلق رکھنے والے آزاد کشمیر کے ایم ایل اے وزیر سپورٹس یوتھ اینڈ کلچر عاصم شریف بٹ 5 فروری یوم کشمیر کے سلسلے میں مظفرآباد آزاد کشمیر جاتے ہوئے فیصل آ باد کے قریب ٹریفک حادثہ کا شکار ہو گئے اور ان کی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی ، عاصم شریف بٹ معجزانہ طور پر محفوظ رہے ، فیصل آباد کے قریب ٹریلر اچانک سامنے آ جانے کی وجہ سے حادثہ رونما ہوا ، عاصم تنویر بٹ نے ٹریلر ڈرائیور کو معاف کر دیا۔