کے پی اور پنجاب الیکشن کی تاریخ سے متعلق فیصلہ نہیں کیا، الیکشن کمیشن

February 04, 2023

فائل فوٹو

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا اور پنجاب اسمبلیوں کے الیکشن کی تاریخ دینے سے متعلق فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ دونوں صوبوں کے گورنرز کو بھی اس سے متعلق خط لکھنے کا فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔

ای سی پی کے مطابق لاء ونگ سے متعلق ذرائع سے گردش کرنے والی خبریں بےبنیاد ہیں۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ گورنرز کی جانب سے پولنگ کی تاریخ نہ ملنے پر خود الیکشن کمیشن کی جانب سے پولنگ تاریخ کا اعلان کرنے کی خبر میں صداقت نہیں۔

یاد رہے کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا کی صوبائی اسمبلی تحلیل کی جاچکی ہیں۔