کراچی میں ’اسمارٹ پولیس کار‘ آگئی

February 04, 2023

سندھ پولیس نے کراچی میں سکیورٹی انتظامات کو موثر بنانے کے لیے پولیس اسمارٹ کار پائیلٹ پروجیکٹ متعارف کرا دیا۔

ابتدائی طور پر اسمارٹ کار ضلع جنوبی میں تعینات کی گئی ہے جس میں ایک ڈرائیور اور آپریٹر موجود ہوگا۔

اس کے علاوہ اس اسمارٹ کار میں 4 میگا پکسل کے 8 کیمرے نصب ہیں جو گاڑی کی چاروں اطراف کا جائزہ لیں گے، یہ تمام کیمرے مختلف جدید نوعیت کے سافٹ وئیر سے لیس ہوں گے۔

اس اسمارٹ کار میں ترقی پذیر مما لک کی پولیس تفتیش میں استعمال ہونے والا چہرہ اور شناخت کرنے کا سافٹ ویئر نصب کیا گیا ہے۔

پولیس کے اعلیٰ افسران کا کہنا ہے کہ اس سافٹ وئیر کی مدد سے ملک میں چلنے والی دہشت گردی کی لہر پر قابو پانے میں بھی مدد ملے گی۔