پی ٹی آئی کے مستعفی81 اراکین بدستور پارلیمنٹ لاجز پر قابض

February 04, 2023

حکومت نے پیر کو انتظامیہ کے ذریعے مستعفی اراکین سے لاجز خالی کروانے کا فیصلہ کیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مستعفی81 اراکین قومی اسمبلی بدستور پارلیمنٹ لاجز پر قابض ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 23 جنوری کو 100 سے زائد اراکین اسمبلی کو7 روز میں لاجز خالی کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قواعد کے مطابق نوٹس کے باوجود لاجز میں 81 اراکین نے رہائش گاہیں خالی نہیں کیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے پیر کو انتظامیہ کے ذریعے مستعفی اراکین سے لاجز خالی کروانے کا فیصلہ کیا۔