لاہور : مین بلیوارڈ روڈ پر سڑک کے بیچوں بیچ پول لگا چھوڑ دیا گیا

February 05, 2023


لاہور میں انتظامیہ نے سڑک چوڑی کی اور بیچ سڑک پر لگا کھمبا وہیں چھوڑ دیا۔

لاہور کے علاقے گلبرگ میں مین بلیوارڈ روڈ پر آگاہی بورڈ کا ایک پول سڑک کے درمیان نصب ہے جو کسی بھی حادثے کا باعث بننے کے ساتھ حکومتی اداروں کی غفلت اور نااہلی کا ثبوت ہے۔

بیچ سڑک میں پول سے ٹریفک متاثر ہونے لگا اور لوگ بچ بچ کر گزرنے لگے۔ سڑک کے درمیان نصب کھمبے سے حادثات کا خطرہ لاحق ہوگیا۔