خان صاحب کو جیل بھرو تحریک کا غلط مطلب بتایا گیا، عطا تارڑ

February 05, 2023

فائل فوٹو

مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ خان صاحب کو کسی نے جیل بھرو تحریک کا مطلب غلط بتایا ہے۔

چیئرمین عمران خان کی جانب سے جیل بھرو تحریک شروع کرنے کے اعلان پر ردعمل دیتے ہوئے عطا اللّٰہ تارڑ نے کہا کہ ایسی تحریک چلنے پر تمام زیر سماعت اور زیر التوا مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں واپس لی جاتی ہیں۔

انہوں نے سوال پوچھا کہ کیا خان صاحب فارن فنڈنگ کیس، سائفر کیس اور توشہ خانہ کیس میں ضمانت کی درخواستیں واپس لیں گے؟ دیگر رہنما بھی جیل جائیں گے؟