9 ماہ کی بیٹی کو قتل کرنے والا باپ گرفتار

February 05, 2023

گجرات کے گاؤں دھاروال میں 9 ماہ کی بیٹی کو قتل کرنے والے باپ اور دادا کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ 29 جنوری کو بچی کے نانا کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

ایف آئی آر کے مطابق ماں کو میکے بھیجنے کے بعد اس کی بیٹی کو قتل کیا گیا۔

ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ جائیداد میں حصہ نہ دینا پڑے، اس لیے نواسی کو قتل کیا گیا۔

پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات کے مطابق بچی کی موت سانس کی نالی بند ہونے سے ہوئی، اصل حقائق پوسٹ مارٹم کے بعد معلوم ہوں گے۔