ضروری ہے نوعمربچوں کی اسکول کے دور سے ہی تربیت کریں، مظفر بخاری

February 05, 2023

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی ویلنس فیسٹول کے کوآرڈینیٹر مظفر بخاری نے کہا ہے کہ معاشرے میں ہمدردی اور باہمی تعلق کے پھیلاؤ کے لئے ضروری ہے کہ ہم اپنے نوعمربچوں کی اسکول کے دور سے ہی تربیت کریں ۔ کیونکہ اس عمر میں آگہی زیادہ موثر ہوتی ہے کراچی ویلنس فیسٹول کے انعقاد کا بھی بنیادی مقصد یہی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق یہ بات فیسٹول کے کوآرڈینیٹر مظفر بخاری نے فیسٹیول کے پہلے روز جنگ سے گفتگو میں کہی ۔پورے دن جاری رہنے والے اس فیسٹیول کے پہلے روز مختلف ماہر صحت، ڈاکٹرز ، اساتذہ اور مختلف طلبا و طالبات کی بڑی تعدا دنےشرکت تھی۔ ممتاز رقاصہ اور سوشل ورکر شمیاکرمانی بھی فیسٹیول میں سرگرم نظر آئیں ۔ کوآرڈینیٹر مظفر بخاری نے مزید بتایا کہ ہماری کوشش ہے کہ روحانی علمی سطح پربھی بچوں کو آگہی فراہم کی جائے ۔فیسٹیول کا دوسرا سال ہے اس کا مقصد یہی ہے کہ کمیونٹی کی سطح پر فیملی کو مل بیٹھنے اور تبادلہ خیالات کے مواقع فراہم کئے جائیں۔ اس موقع پر اسکول کی پرنسپل عطرت ، مہرین،عدنان اور دیگر بھی موجود تھے اس دوران یوگا کی تربیتی کلاسز بھی ہوئیں اور انہیں رہنمائی بھی فراہم کی گئیں ۔ میڈیا کوارڈینیٹر مہرین نے بتایا کہ ہم نے طلبا و طالبات کو اہم معلومات اس طرح فراہم کی ہیں کہ ان کی ذہنی سطح میں بہتری آئے بعد ازا ں مختلف طلباو طالبات نے میوزک پروگرام میں بھی حصہ لیا ۔