کالعدم تنظیم ایس آر اے کا دہشت گرد حنیف عرف بلو بادشاہ گرفتار

February 05, 2023

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )ملیر پولیس نے دہشت گردی کی کئی وارداتوں میں ملوث کالعدم ایس آر اے کے دہشت گرد حنیف عرف بلو بادشاہ کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر کے مطابق گرفتار دہشت گرد حنیف کا نام ریڈ بک میں 106صفحہ پر موجود ہے،گرفتار ملزم نے دہشت گردی کی تربیت افغانستان میں حاصل کی۔تفصیلات کے مطابق گرفتار دہشت گرد حنیف کراچی اور اندرون سندھ میں رینجرز پر دستی بم حملوں میں ملوث ہے عرفان بہادر نے بتایا کہ گرفتار دہشت گرد حنیف نے دہشت گردی کی تربیت افغانستان میں حاصل کی، دہشت گرد حنیف چھوٹے بڑے تمام ہتھیار ، راکٹ چلانے اور بم بنانے کی ٹریننگ افغانستان میں لینے گیا ،انہوں نے بتایا کہ دہشت گرد حنیف نے 2019 میں ایس آر اے میں شمولیت اختیار کی،ملزم نے بتایا کہ وہ دہشت گردی کی کاررائیوں کے لئے آپس میں رابطہ موبائل ایپلی کمیشن ٹیلی گرام کے زریعے کرتے ہیں، ملزم نے بتایا کہ اس نے دہشت گردی کی پہلی واردات گلستان جوہر کامران چورنگی پر 10جون 2020 کو رینجرز پر دستی بم حملے سے کی،19جون کو گھوٹکی میں رینجرز کی موبائل پر دستی بم سے حملہ کیا ،4جولائی 2020ء کوپنو عاقل میں رینجرز کی گاڑی پر دستی بم پھینکا، کا05اگست2020ء کو کراچی میں کشمیر ریلی پر ہینڈ گرینڈ سے حملہ کیا۔