خیانت کرنے والے سیاست کے اہل نہیں، حافظ حمداللّٰہ

February 05, 2023

کوئٹہ ( آئی این پی ) پی ڈی ایم کے مرکزی ترجمان مولانا حافظ حمداللہ نے کہاہے کہ سیاست کی تعبیر جھوٹ اور خیانت سے کرنے والے سیاست کرنے کے اہل نہیں قوم کی قیادت اور رہبری علماء کرام کا حق ہے علماء گوشہ نشینی ترک کرکے میدان عمل میں نکلے ان خیالات کااظہار انہوں نے مدرسہ دارالفیوض بنوریہ ٹھٹہ کے زیراہتمام دستار فضیلت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا شرکاء سے جمعیت رہنماؤں سمیت مقامی علماءکرام نے بھی خطاب کیا ۔ مولانا حافظ حمداللہ نے کہاکہ سیاست انبیاء کی وراثت ہے معاشرے سے جہالت کا خاتمہ علم کے ذریعے ممکن ہے سیرت اور کردار کی بہتری انسانیت کی اصلاح کی پہلی سیڑھی ہےاسلام کی ہدایات انسانیت کے لئے مشعل راہ ہے۔