یوم یکجہتی کشمیر جوش و جذبے سے منائینگے، حاجی محمد خان طور اتمانخیل

February 05, 2023

کوئٹہ(پ ر)صوبائی وزیر صنعت و تجارت حاجی محمدخان عرف طور اتماخیل نے 5 فروری کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یوم یکجہتی کشمیر انتہائی جوش و جذبہ سے منائیں گے، مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں پر ہونے والے مظالم پر خاموش نہیں بیٹھ سکتے 5 فروری کشمیریوں کیساتھ اظہار یکجہتی کا دن ہے اور ہر سال کی طرح اس سال بھی یومِ یکجہتی کشمیری بھائیوں اور بہنوں کیساتھ اظہاریکجہتی کے طور پر منائیں گے۔انہوں نے کہا کہ کشمیری مسلمان کئی دہائیوں سے بھارتی افواج کے ظلم کا شکار ہیں اور آزادی کے خواب کو پورا کرنے کی خاطر اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر رہے ہیں۔کشمیریوں پر ہونے والے مظالم پر اقوام متحدہ کی خاموشی قابل مذمت ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کسی غلط فہمی میں نہ رہے ،پاک فوج اور عوام اینٹ کا جواب پتھر سے دینا جانتے ہیں پاکستانی عوام اپنے کشمیری مسلمان بہن بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔