غلط پالیسیوں کے نتائج عوام بھگت رہے ہیں، ہمایوں عزیز کرد

February 05, 2023

کوئٹہ(پ ر) سابق وفاقی وزیر میر ہمایوں عزیز کرد نے سانحہ پولیس لائن پشاور میں قیمتی جانی نقصان پر افسوس کااظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ غلط پالیسیوں کے نتائج عوام دہشت گردی‘ مہنگائی اوربے روزگاری کی صورت میں بھگت رہے ہیں ایک طرف ملک کو دہشت گرد حملوں کا سامنا ہے تو دوسری معیشت ہچکولے کھارہی ہے پالیسی سازوں نے ملک کو بند گلی میں دھکیل کررکھاہے جبکہ خود بیرون ملک عیش وعشرت کی زندگی گزاررہے ہیں انہوں نے کہاکہ بھوک افلاس بے روزگاری اورمہنگائی نے 22کروڑ عوام کی زندگی اجیرن بنارکھی ہے ڈالر کے مقابلے میں روپے کی بے قدری سے حالات سنگین ترہورہے ہیں اس کے باوجود ملک میں انتقامی سیاست عروج پرہے۔