ایران، حجاب نہ کرنے والی خواتین پر نئی سزاؤں کا اعلان

February 05, 2023

تہران ( آن لائن ) ایران نے بغیر حجاب گھر سے نکلنے والی خواتین کیلئے نئی سزائوں اورجرمانوں کااعلان کردیا، جرمانے کی ادائیگی تک ان کے لئے حکومت کی تمام سماجی خدمات معطل رہیں گی، شناختیکارڈ بھی ضبط کرلیا جائے گا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران میں حجاب نہ کرنے والی خواتین کو گرفتار کے بجائے پہلے انہیں ٹیکسٹ میسیج بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اگر جواب میں وہ حجاب نہ کرنے پر اصرار کرتی ہیں تو ان پر جرمانہ عائد کیا جائے گا۔حجاب نہ کرنے پر اصرار کرنے والی خواتین اگر جرمانہ بھی ادا نہیں کرتیں تو ان کا شناختی کارڈ ضبط کرلیا جائے گا اور جرمانے کی ادائیگی تک ان کے لیے حکومت کی تمام سماجی خدمات معطل رہیں گی یعنی وہ حکومت کے کسی بہبود کے پروگرام سے فائدہ نہیں اْٹھاسکیں گی۔اسی مانیٹرنگ سسٹم کے تحت حجاب نہ کرنے والی خواتین کو بار بار ایس ایم ایس بھی بھیجے جائیں گے۔