امریکی لڑاکا طیارے کی چین کے غبارے کو ٹارگٹ کرنیکی ویڈیو سامنے آ گئی

February 05, 2023

امریکی لڑاکا طیارے کی چین کے غبارے کو ٹارگٹ کرنے کی ویڈیو سامنے آ گئی۔

امریکی لڑاکا طیارے نے میزائل فائر کر کے چین کے غبارے کو مار گرایا۔

امریکی فوج کے سینئر حکام کے مطابق ایف-22 طیارے نے میزائل کے ذریعے چینی غبارے کو ٹارگٹکیا۔

رپورٹس کے مطابق امریکی طیارے سے ایک ہی میزائل فائر کیا گیا، غبارے سے ٹکرانے کے بعد کسی قسم کی آواز پیدا نہیں ہوئی۔

پینٹاگون نے غبارے کو جنوبی کیرولینا کے ساحل پر نشانہ بنانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ 3 بسوں جتنے بڑے غبارے میں نگرانی کرنے کی صلاحیت تھی۔

غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق مشن سے قبل ساؤتھ کیرولینا کے 3 ایئر پورٹس پر پروازوں کی آمد و رفت کو روکا گیا تھا۔

امریکی صدر نے چینی غبارہ مار گرانے پر فوج کو مبارک باد دی ہے۔

واضح رہے کہ مشتبہ چینی جاسوس غبارہ ایک ہفتے قبل امریکی فضائی حدود میں داخل ہوا تھا۔