حماد اظہر نے پی ڈی ایم پر تنقید کیلئے پرویز مشرف کا ذکر کیا

February 05, 2023

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما حماد اظہر نے سابق صدر پرویز مشرف کی وفات پر پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کو نشانے پر لے لیا۔

ایک بیان میں حماد اظہر نے کہا کہ پرویز مشرف ایک آمر تھا، جس نے بغیر کسی احتساب کے غلطیاں کیں۔

انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف کی غلطیوں کی قیمت ملک آج بھی اپنے خون سے ادا کر رہا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ لیکن پرویز مشرف بھی پی ڈی ایم حکومت سے زیادہ جمہوری اور انسان دوست تھا۔ اس سے موجودہ حکومت کی خصلت کا پتہ چلتا ہے۔