حکومت گرفتاریوں کا شوق پورا کرلے ورکر خوفزدہ نہیں ہوں گے، شوکت یوسفزئی

February 05, 2023

فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ کارکن تیار رہیں عمران خان جیل بھرو تحریک کا جلد اعلان کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت گرفتاریوں کا شوق پورا کر لے ورکر خوفزدہ نہیں ہوں گے۔

اپنے بیان میں شوکت یوسفزئی نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت ملک نہیں چلا سکتی۔

شوکت یوسفزئی نے کہا کہ حکومت اب عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی مزید شرائط پوری کر کے مہنگائی کا نیا طوفان لانے والی ہے۔