یوم یکجہتی کشمیر پر پاکستان ہائی کمیشن لندن میں تصویری نمائش

February 05, 2023

یوم یکجہتی کشمیر پر پاکستان ہائی کمیشنلندن میں بھارتی مظالم کی عکاسی پر مبنی تصاویر کی نمائش منعقد ہوئی۔

پاکستانی ہائی کمشنر معظم احمد خان نے تصویری نمائش کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری بھائیوں کی شہادتوں اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پوری پاکستانی قوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑی تھی اور ہمیشہ کھڑی رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی مظالم سے متعلق بی بی سی کی رپورٹ پہلی نہیں، کئی ادارے بھارت کے ظالمانہ اقدامات کو بےنقاب کرچکے ہیں۔

بھارت میں پہلے مظالم کا سلسلہ کشمیریوں تک محدود تھا وہ اب عام مسلمانوں تک جا پہنچا ہے۔