مقبوضہ کشمیر کی آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، حافظ نعیم

February 05, 2023

حافظ نعیم الرحمان - فوٹو: فائل

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہمقبوضہ کشمیر کی آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

جماعت اسلامی کے زیر اہتمام کراچی میں جیل چورنگی سے مزار قائد تک یوم یکجہتی کشمیر پر ریلی نکالی گئی۔

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا میں کشمیریوں کے حق خود ارادیت کا دن منایا جا رہا ہے۔

حافظ نعیم الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت میں ایسے قوانین بنائے گئے ہیں جہاں اقلیتیں محفوظ نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کا مکروہ چہرہ پوری دنیا کے سامنے ہے، بدقسمتی سے حکمران طبقہ مودی سرکار سے دوستی کی پینگیں بڑھا رہےہیں۔