سکھر: شالیمار پھاٹک پر سب انسپکٹر کا گداگر خاتون پر تشدد

February 05, 2023

سکھر میں شالیمار پھاٹک پر سب انسپکٹر نے گداگر خاتون پر تشدد کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دو گداگر خواتین کا بھیک مانگنے کے معاملے پر آپس میں جھگڑا ہوا تھا، پولیس مدد گار ون فائیو کے انچارج نے گداگر خاتون کو سرعام تشدد کیا، اس کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خواتین گداگروں میں ایک ہی علاقے میں بھیک مانگنے پر تنازع ہوا تھا، گداگر خاتون نے اینٹیں مار کر دوسری گداگر خاتون کو زخمی کیا۔

سب انسپکٹر کا کہنا ہے کہ میں نے خاتون پر تشدد نہیں کیا، بلکہ بیچ بچاؤ کروانے پر خاتون کی جانب سے ہم پر بھی تشدد کیا گیا۔

سب انسپکٹر کا کہنا ہے کہ وومن سینٹر لے جانے کی کوشش میں دھکم پیل ہوئی ہے۔