چینی کمپنی کا ملازمین کو بونس، نوٹوں کے انبار لگادیے

February 05, 2023

ایک چینی کمپنی نے اپنے ملازمین کو بونس تنخواہ دینے کے لیے نوٹوں کے انبار لگادیے، جس کی ویڈیو بھی وائرل ہوگئی۔

بتایا جاتا ہے کہ کرین بنانے والی اس کمپنی کے مالک نے بونسز کی ادائیگی کے لیے 9 ملین امریکی ڈالرز کی بھاری رقوم ملازمین میں تقسیم کی۔

ہینان مائن نامی اس کمپنی کے بانی اور مالک سوئی پائیجون نے دراصل یہ بونسز اپنے ملازمین کو 2022 کے دوران کمپنی کی بمپر سیل کی خوشی منانے کے طور پر دی اور کمپنی کے پانچ ٹاپ سیلز منیجرز کو فی کس 7 لاکھ 40 ہزار ڈالرز بطور بونسسز ادا کیے گئے۔

اس کے علاوہ کمپنی نے اس خوشی کے موقع پر ایک کیش کاؤنٹنگ مقابلے کا بھی انعقاد کیا جس میں شرکا کو سو چینی یو آن کے نوٹس ایک مقررہ وقت کے دوران جس قدر وہ گن سکتے ہوں وہ دیے گئے۔

اس وائرل ویڈیو میں ملازمین سرخ اسکارف پہنے نوٹوں کے بنڈل اٹھائے اسٹیج سے خوشی خوشی اترتے نظر آرہے ہیں۔