چلی، جنگلات میں بے قابو آتشزدگی سے 23 افراد ہلاک، 979 زخمی

February 06, 2023

کراچی(نیوزڈیسک)چلی کے جنگلات میں لگنے والی آگ تاحال بے قابو ہے جس کے نتیجے میں 23افراد ہلاک اور 979زخمی ہوچکے ہیں جبکہ حکومت نے ایمرجنسی کی مدت میں توسیع کردی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق چلی کے جنگلات میں بھڑکنے والی آگ کے نتیجے میں اب تک 23افراد ہلاک اور 979زخمی ہوچکے ہیں جبکہ بڑھتی ہوئی آگ نے حکومت کو دیگر علاقوں میں بھی ایمرجنسی نافذ کرنے پر مجبور کردیا ہے۔چلی میں موسم گرما کی شدید لہر آگ پر قابو پانے کی کوششوں میں رکاوٹیں پیدا کر رہی ہے جس میں اب تک کم از کم 23افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ایک سرکاری عہدیدار کے مطابق جنگلات میں پھیلنے والی آگ سے اب تک ایک ہزار 100سے زائد افراد نے محفوظ علاقوں میں پناہ لی ہے جبکہ 979افراد زخمی ہو چکے ہیں۔