سعودی عرب، تیل کے علاوہ دیگر شعبوں کے کاروبار میں مسلسل تیزی

February 06, 2023

ریاض (شاہدنعیم )سعودی عرب میں تیل کیلئے دیگر شعبوں پر کاروباری اداروں کا اعتماد ، کاروبار میں مسلسل تیزی، جنوری میں دوسال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ، جبکہ فرموں نے نئے آرڈروں کی شرح میں اضافے کی اطلاع دی ہے اور سپلائی چین میں بہتری اورافراطِ زرمیں کمی دیکھنے میں آرہی ہے۔ ایس اینڈ پی گلوبل کی جانب سے مرتب کردہ پرچیزنگ مینیجرزکے ایک سروے کے مطابق دسمبرکے مقابلے میں نئے آرڈرمیں اضافہ ہوا اور یہ گذشتہ 16 ماہ کی بلند ترین سطح پرہے۔غیرملکی طلب میں بھی 2022ء کے اختتام کے مقابلے میں تیزی سے اضافہ ہوا۔، الریاض بینک سعودی کاپی ایم آئی دسمبر میں 56.9 سے بڑھ کر 58.2 ہو گیا، جو ترقی کو سکڑنے سے الگ کرنے والے 50 کے نشان سے کہیں زیادہ ہے۔ گذشتہ ماہ کےاعدادوشمار سے ظاہرہوتا ہے کہ نومبرمیں اعتماد کی شرح سات سال کی بلند ترین سطح تھی اور یہ ستمبر2021 کے بعدریکارڈ کی گئی بلند شرح بھی تھی۔