امریکا، کارگو ٹرین کو حادثہ، 50 بوگیاں پٹری سے اترگئیں

February 06, 2023

کراچی(نیوزڈیسک)امریکا میں مال گاڑی کی 50بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، کارگو ٹرین میں آگ بھڑک اٹھی، واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ذرائع کے مطابق شدید سرد موسم کے سبب آگ بجھانے کے عمل میں مشکلات کا سامنا ہے، فائر بریگیڈ میں موجود پانی جم گیا ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ 50بوگیوں پر مشتمل امریکی کارگو ٹرین میں کیمیکل موجود تھا۔واضح رہے کہ کارگو ٹرین کو حادثہ اوہایو اور پینسلوینیا کے سرحدی علاقہ میں پیش آیا ہے۔