آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد کشمیریوں کی حالت زار مزید بگڑ گئی، مہاتیر

February 06, 2023

اسلام آباد( نامہ نگار خصوصی) ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم اور معروف عالمی سیاستدان مہاتیر بن محمد نے کہا ہےکہ اگست 2019میں بھارت کی طرف سے اپنے آئین کے آرٹیکل 370 اور 35A کو یکطرفہ طور پر منسوخ کرنے کے بعد کشمیری عوام کی حالت زار مزید بگڑ گئی ہے۔ یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اتوار کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بھارت اس بات پر اصرار کرتا رہا کہ تنسیخ اس کا حق ہے تاہم غیر قانونی بھارتی مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی اقدامات اور فیصلے کا اثر یقیناً غلط ہے اور مختلف ممالک کے باہمی تعلقات کے تمام بنیادی اصولوں کے خلاف ہے۔