امریکا، تاریخ کا کم ترین درجہ حرارت منفی 78 ریکارڈ

February 06, 2023

کراچی(نیوزڈیسک)امریکا میں تاریخ کا کم ترین درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا، ریاست نیو ہیمپشائر میں پارہ منفی 78 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا۔ کینیڈا اور امریکا کو شدید ترین برفانی طوفان کا سامنا ہے، ہڈیاں جماتی سرد اور تیز ہواؤں نے موسم سرد ترین کر رکھا ہے۔امریکا کی ریاست نیو ہیمپشائر میں پارہ منفی 78 ڈگری سینٹی گریڈ تک چلا گیا، اس سے قبل ریاست الاسکا میں کم ترین درجہ حرارت منفی 76 ریکارڈ کیا گیا تھا۔ریاست مین (Maine) میں منفی 51ڈگری سینٹی گریڈ کے بعد چلنے والی ہواؤں نے موسم کو مزید سرد کردیا۔مشرقی کینیڈا اور کیوبک میں لاکھوں افراد سرد ترین موسم سے متاثر ہیں، مونٹریال ایئر پورٹ پر درجہ حرارت منفی 41 سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا۔دوسری جانب نیویارک میں درجہ حرارت منفی 16سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا ہے۔ موسمیاتی ماہرین نے آج سے صورتحال میں بہتری کا امکان ظاہر کیا ہے۔