برطانوی شہری ٹک ٹاک استعمال نہ کریں، برطانوی حکام

February 06, 2023

لندن(اے ایف پی) برطانوی پارلیمانی کمیٹی کے سربراہ نے اتوار کو عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ چینی ایپ ٹک ٹاک کا سیکیورٹی خدشات کے تحت استعمال نہ کریں ان کا کہنا تھا کہ چین نے ٹک ٹاک ایپلی کیشن ایک مقصد کے لئے لاونچ کی ہے۔ کنزرویٹیو ڈپٹی الیشیا کیرنس نے میڈیا سے کہا کہ چین برطانوی مواد کی بیاد پر کچھ نیا کرنے جارہا ہے اس لئے ہمیں اس معاملے پر سخت احتیاط کرنی چاہئے۔