آئمہ بیگ کا انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک ہوگیا

February 06, 2023

بشکریہ فیس بُک

پاکستانی میوزک انڈسٹری کی معروف گلوکارہ آئمہ بیگ کا انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک ہوگیا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بُک پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے آئمہ بیگ نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی انسٹاگرام پروفائل کو ہیک کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔

تاہم یہ کوشش ناکام رہی لیکن حفاظتی تدابیر کی بنا پر انسٹا اکاؤنٹ کو لاک کیا گیا ہے اور انسٹاگرام حکام کی جانب سے تحقیقات کی جارہی ہیں تاہم چند روز میں آئمہ بیگ دوبارہ انسٹاگرام پر آجائیں گی۔


آئمہ بیگ کا کہنا تھا کہ انہوں نے بروقت اپنی پروفائل ہیکینگ کی اطلاع انسٹاگرام کو کردی تھی، جس کے فوری بعد حفاظتی مقاصد کی بناء پر ان کی پروفائل لاک کردی گئی اور فی الحال ٹیم کی جانب سے ان کی انسٹاگرام پروفائل کی جانچ پڑتال کی جارہی ہے ۔

گلوکارہ کا کہنا ہے کہ ان کی سوشل میڈیا شناخت کو بدنیتی کے تحت ہیک کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔

انہوں نے مداحوں کو آئمہ بیگ ہونے کا دعویٰ کرنے والے پروفائلز یا پیجز کے ساتھ بات چیت کرنے سے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ٹھیک ہیں اور سوشل میڈیا سے اپنے بریک کے درمیان لوگوں کی تشویش کے لیے ان کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہیں۔