فلم’پٹھان‘نے 4 بین الاقوامی مارکیٹوں میں شاندار پذیرائی حاصل کی

February 06, 2023

فلم’پٹھان‘، پوسٹر فوٹو

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی فلم’پٹھان‘ نے 4 ممالک میں سب سے زیادہ پذیرائی حاصل کی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، فلم ’پٹھان‘ نے 4 بڑی بین الاقوامی مارکیٹوں میں سب سے زیادہ بزنس کیا اور نئے ریکارڈز قائم کیے جن میں شمالی امریکہ، برطانیہ، آسٹریلیا اور خلیجی ممالک شامل ہیں۔

فلم’پٹھان نے گزشتہ ہفتے آسٹریلیا میں کامیابی کے تمام ریکارڈ توڑ دیے اور جمعہ تک برطانیہ میں بھی باکس آفس پر پہلے نمبر پر رہی۔

جبکہ باقی دو مارکیٹس خلیجی ممالک اور شمالی امریکا میں بھی پٹھان نے مجموعی طور پر شاندار بزنس کیا۔

شمالی امریکا میں فلم’پٹھان‘ نے 13.50 ملین ڈالرز،خلیجی ممالک سے 11 دنوں میں 9.60 ملین ڈالرز، آسٹریلیا سے 3.90 ملین آسٹریلین ڈالرز، اور برطانیہ سے 3.10 ملین پاؤنڈز کا بزنس کیا۔

واضح رہے کہ فلم ’پٹھان‘ نےاب تک ملکی اور عالمی باکس آفس پر 8 سو کروڑ بھارتی روپے سے زائد کا بزنس کرلیا ہے۔