ثنا خان نے اپنے عمرے کو خاص قرار دے دیا

February 06, 2023

اسلام کی خاطر بالی ووڈ سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی سابقہ بھارتی اداکارہ ثناء خان کو اپنے شوہر مفتی انس کے ہمراہ ایک بار پھر عمرے کی سعادت نصیب ہوئی، اداکارہ نے اس عمرے کو خاص قرار دے دیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ ثناء خان نے احرام میں تصویر شیئر کرتے ہوئے عمرہ ادا کرنے کی خبر مداحوں کے ساتھ شیئر کی۔

انہوں نے اس تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ ’الحمد اللہ بہت خوش ہوں، یہ عمرہ کچھ وجوہات کے باعث بہت بہت خاص ہے، جو بہت جلد سب کے ساتھ شیئر کروں گی‘


انہوں نے دعاؤں کی التجا کرتے ہوئے مزید لکھا کہ ’اللہ ہم سب کے لئے آسانیاں پیدا کرئے‘، اس کے ساتھ انہوں نے ہاتھوں والے ایموجی بنائے۔

دوسری جانب صارفین کمنٹس میں تبصرہ کرتے ہوئے اداکارہ کی امید سے ہونے کی قیاس آرائیاں کر رہے ہیں۔