ارباز خان ٹینس اسٹار راجر فیڈرر بن گئے

February 06, 2023

اداکار اور فلمساز ارباز خان نے ایک نئے اشتہار کیلئے ٹینس پلیئر راجر فیڈرر کا روپ دھار لیا۔

ویڈیو میں ارباز بتا رہے ہیں کہ وہ دنیا کے سب سے بڑے ٹینس پلیئر ہیں لیکن وہ نہایت بےکار ٹینس کھیل رہے ہیں۔

ارباز خان ٹینس ریکٹ سے کرکٹ کا شاٹ بھی کھیلتے نظر آتے ہیں، یہ اشتہار طنزیہ نوعیت کا ہے۔

اختتام پر وہ کہتے ہیں کہ شاید ہر کوئی ٹینس لیجنڈ نہیں بن سکتا لیکن آپ کوڈنگ لیجنڈ بن سکتے ہیں۔

یہ کسی کمپیوٹر ٹیکنالوجی کمپنی کا اشتہار ہے جو کوڈنگ کا مقابلہ کروا رہی ہے۔

ارباز نے بتایا کہ مقابلے میں 50 لاکھ ڈالر کے انعام جیتے جاسکتے ہیں۔