کراچی، 11 یوسیز کا الیکشن شیڈول دیا جائے، حافظ نعیم

February 07, 2023

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے اعلان کیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے دو دن میں کراچی میں 11 یونین کونسلز کے الیکشن شیڈول کا اعلان نہ کیا تو احتجاج کریں گے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ مخصوص نشستوں، میئر اور تمام یونین کمیٹیوں کا فیصلہ بھی جلد از جلد کیا جائے۔

حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ الیکشن کمشنر سندھ حکومت کا آلہ کار بنا ہوا ہے، کراچی نے جماعت اسلامی کو ووٹ دیا ہے، مینڈیٹ تسلیم کیا جائے۔