پی ایس ایکس: کاروبار کا مثبت دن، انڈیکس میں 331 پوائنٹس کا اضافہ

February 07, 2023

فوٹو: فائل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا جہاں 100 انڈیکس میں 331 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس اس اضافے کے بعد 41 ہزار 522 پوائنٹس پر بند ہوا۔

کاروباری دن میں انڈیکس 576 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔

حصص بازار میں آج 29 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 12 ارب 51 کروڑ روپے سے زائد رہی۔

پی ایس ایکس کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن 51 ارب بڑھ کر 6 ہزار 508 ارب روپے ہے۔