اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کے حکم پر کابینہ میں توسیع

February 07, 2023

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کے حکم پر کابینہ میں توسیع کردی گئی۔

ابوظبی سے عرب میڈیا کے مطابق یو اے ای کے وزیراعظم شیخ محمد راشد آل مکتوم نے کابینہ میں توسیع کی منظوری دے دی۔

عرب میڈیا کے مطابق اماراتی کابینہ میں چار خواتین اور تین مرد وزیروں کو شامل کیا گیا ہے۔ جن میں شما بنت سہیل المزروعی وزیر سماجی ترقی، مریم بنت احمد الحمادی سیکرٹری جنرل کابینہ، حصہ بوحمید اور نورہ الکعبی کو وزیر مملکت کا عہدہ سونپا گیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق سالم بن خالد القاسمی وزیر ثقافت و امور نوجوانان مقرر کیے گئے ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق عمر بن سلطان العلماء ڈی جی کابینہ سکریٹریٹ و وزیر برائے مصنوعی ذہانت مقرر ہوئے ہیں۔ جبکہ عبداللّٰہ ناصر لوتاہ کو برادر اور دوست ممالک کے ساتھ رابطوں کا سربراہ مقرر کیاگیا ہے۔