انٹر بینک، ڈالر کی قیمت خرید میں ایک روپے اضافہ

February 08, 2023

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) روپے کے مقابلے پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید میں ایک روپے کا اضافہ،قیمت فروخت میں 2 روپے کی کمی ،اوپن مارکیٹ میں قیمت ایک روپے تک کم ہو گئی۔ رپورٹ کے مطابق پیر کو روپے کے مقابلے پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید ایک روپے کے اضافے سے 273.00 روپے سے بڑھ کر 274.00 روپے اور قیمت فروخت 2 روپے کی کمی سے 277.00 روپے سے کم ہو کر 275.00 روپے ہو گئی،دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 276.00 روپے پر برقرار رہی لیکن قیمت فروخت ایک روپے کی کمی سے 281.00 روپے سے کم ہو کر 280.00 روپے ہو گئی ہے ۔