شاہ سلمان اور ولی عہد کا صدر پرویز مشرف کے انتقال پر اظہار افسوس

February 08, 2023

ریاض (شاہدنعیم )خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کا اسلامی جمہوریہ پاکستان کے صدر عارف علوی کو سابق صدر پرویز مشرف کی وفات پر تعزیت کا پیغام میں کہا ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف کی وفات کی خبر ملی ہے - خدا ان کی مغفرت کرے - پاکستانی عوام اور مرحوم کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہارکرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہیں کہ انہیں اپنی رحمت اور مغفرت کی کثرت سے نوازے، اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے آمین اور پاکستان کو ہر قسم کے نقصان سے محفوظ رکھے۔ اناللہ وانا الیہ راجعون :سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے بھی پیغام میں کہا ہےکہ "مجھے سابق صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان پرویز مشرف کی وفات کی خبر ملی، اللہ تعالیٰ ان پر رحم فرمائے۔