معاشی خوشحالی کیلئے مالیاتی ڈسپلن ناگزیز ہے، شمس کرد

February 08, 2023

کوئٹہ(پ ر) جے ڈبلیو پی بلوچستان کے آرگنائزر میر شمس کرد نے کہاہے کہ ٹیکسیشن کے نظام میں اصلاحات وقت کی اہم ضرورت ہے جس کے بغیر آمدن کو بڑھانا ممکن نہیں اگر پاکستان نے اپنی معیشت کو مستقبل بنیادوں پر درست سمت میں گامزن کرنا ہے تو مالیاتی ڈسپلن کو نافذ کرنا ہوگا ٹیکس چوری اورمالی جرائم کے خلاف بے نامی ایکٹ 2017 کو فعال کرنا درست اقدام ہے لیکن کیا یہ طاقتور اشرافیہ پر بھی ہوگاان خیالات کااظہارانہوں نے اپنے آفس میں مختلف اضلاع کےوفودسے گفتگوکرتے ہوئے کیا شمس کرد نے کہاکہ حکومت سٹیک ہولڈرز کے ساتھ بیٹھ کرقابل عمل پالیسی اپنائے ٹیکس چوری کو روکنے کا واحد حل ٹیکسز کی شرح اور تعداد میں کمی ہے ۔