متحدہ عرب امارات کے صدر کا شام اور ترکی کے زلزلہ متاثرین کیلئے 100 ملین ڈالر امدادی فنڈ کا اعلان

February 08, 2023

فائل فوٹو

متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان نے شام اور ترکی میں زلزلہ متاثرین کے لیے 100 ملین ڈالر کے امدادی فنڈ کا اعلان کردیا۔

عرب میڈیا کے مطابق دونوں ممالک کے متاثرین کے لیے 50،50 ملین ڈالر کے امدادی فنڈ کا اعلان کیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کی ہدایت پر ریسکیو ٹیم کو پہلے ہی ترکی روانہ کیا جا چکا ہے جبکہ متاثرین کے لیے ایک فیلڈ اسپتال بھی بنایا گیا ہے۔

اس سے قبل متحدہ عرب امارات کے صدر نے دونوں ممالک کے صدور کو فون کر کے ان کے عوام اور متاثر ہونے والوں کے خاندانوں سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار بھی کیا تھا۔